صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلاء وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر آمد ہوئی۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات کے دوران ٹیکس سسٹم سے منسلک وکلاء کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ ایسوسی ایشن نمائندگان نے پی آر اے کی آئی ٹی اصلاحات کو خوش آئند قرار دیا۔ آن لائن کیسز کی سماعت اور دیگر سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ پرال سے متعلق تجاویز پر فوری عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری، مسائل کا تدارک اولین ترجیح ہے۔ انفورسمنٹ سے متعلقہ مسائل کیلئے ہیڈکوارٹر کی بجائے متعلقہ کمشنرز کے دفاتر میں شنوائی ہوگی۔ ٹیکس پیئرز کی آسانی اور شفافیت کیلئے ای سسٹم اور انفورسمنٹ افسران کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال نے واضح کیا کہ اگلے 2 ماہ میں لاہور میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ کو فعال کردیا جائے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ ونگ جلد قائم ہوگا۔ ممبر لیگل، کمشنر پی آر اے لاہور ڈویژن ،لیگل کنسلٹنٹس اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز کے مڈ کیریئر سروس کورس کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد*
2 دن ago
گوجرانولہ میں بڑی کارروائی، کروڑوں کی سرکاری زمین واگزار،لیکویڈیشن کمیٹی، بورڈ آف ریونیو نے 173 کنال 10 مرلہ زرعی رقبہ قبضہ سے چھڑا لیا
4 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک،لاہور کے پوش علاقوں میں واقع 8 کلینکس کی چیکنگ، ریکارڈ ضبط
5 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کا زیر تعمیر ہیڈکوارٹر کا دورہ*
2 ہفتے ago






