*مرحوم چئیرمین شاہ فیصل کی ناگہانی موت بہت بڑا صدمہ ہے،* انتظار خلیل،ارباب وصال ،ایڈوکیٹ الطاف خلیل،شبیر خلیل

پشاور(بلدیات ٹائمز)چئیرمین نیبرہڈ کونسل گھڑی قمردین سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور مرحوم شاہ فیصل جو کہ سابقہ یونین کونسل ناظم ارشد خان کے بھائی تھے انکی ناگہانی موت بہت بڑا صدمہ ہے۔

مرحوم شاہ فیصل کی خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیگی۔ ممبران میٹروپولیٹن پشاور ایک اچھے ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ممبران میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی چئیرمین ارباب وصال، چئیرمین دانش آباد پشاور ایڈوکیٹ الطاف خلیل، چئیرمین سفید ڈھیری و رہنما عوامی نیشنل پارٹی شبیر خلیل، چئیرمین شاہین ٹاون و کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل و دیگر کا تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم چئیرمین شاہ فیصل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ فیصل ایک محنتی محبت وطن فرض شناس چئیرمین ساتھی تھے۔ مرحوم بلدیاتی نظام کے حوالے سے کافی تجربہ رکھتے تھے۔ مرحوم شاہ فیصل کی ناگہانی وفات سے ممبران میٹروپولیٹن پشاور کو گہرے صدمہ سے دوچار کردیا ہیں۔ مرحوم شاہ فیصل نا صرف ایک بلدیاتی نمایندہ بلکہ بھائی جیسے دوست تھے۔ مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ہم مرحوم چئیرمین شاہ فیصل کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا گوہ ہیں۔

چئیرمین و کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل مرحوم چئیرمین شاہ فیصل کی وفات پر ان کے بھائی سابقہ یونین کونسل ناظم ارشد خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس موقع پر پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی سٹی میٹروپولیٹن پشاور چئیرمین ارباب وصال بھی موجود ہے۔

چئیرمین نیبر ہوڈ کونسل ملکنڈھیر ظفر خان خلیل کی والدہ کی وفات پر اج رسم قل کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ تعزیت کرتے ہوئے چئیرمین شاہین ٹاون و کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل، چئیرمین ریگی للم ناصر خان خلیل، چئیرمین ڈورہ فیاض اللہ و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چئیرمین ظفر خان خلیل کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا و جملہ بلدیاتی ممبران چئیرمین ظفر خان خلیل اور انکہ خاندان کیساتھ برابر کے شریک ہے۔اظہار تعزیت کرتے ہوئے کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی انتظار علی خلیل نے چئیرمین ظفر خان خلیل کے والدہ کے لیے مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی۔ رب کریم چئیرمین ظفر خان خلیل و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ چئیرمین ظفر خان خلیل کی والدہ کی رسم قل پر اج مختلف سیاسی سماجی شخصیات، بلدیاتی ممبران، علماء کرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button