وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پی ایف اے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز ہوگیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن کے بچوں میں خصوصی باکسز تقسیم کیے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بریفنگ میں بتایا کہ بچوں کی صحت کا فگر الارمنگ ہے، فوری ایمرجنسی اقدامات کرنے ہوں گے، 10ہزار سے 700بچے غذائی کمی سے شدید متاثر ہیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سکول نیوٹریشن پروگرام کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کا شکار بچے،عملی میدان میں بھی مشکلات کا سامنا نہیں کر سکتے، آج موقع ہے،روائیتی تعلیمی نظام میں تبدیلی سے ہی ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا، اپنی پہلی وزارت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بنیاد رکھی،اس پروگرام کے تحت 50ہزار طلباء کے ٹیسٹ کر کے رپورٹس مرتب ہوں گی جبکہ 3ماہ میں صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نیوٹریشن کے معاملات کو سمجھا، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمارے کھانے میں کس مقدار میں کیا اجزاء شامل کرنے ہیں،

آگاہی کا فقدان ہے،نیوٹریشن امور کے حوالے سے ایک پالیسی اور قوانین مرتب کرنا ہوں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور سے آغاز ہوا، آج ہم بھی اس کارِ خیر میں شامل ہو گئے، حکومتیں آتی جاتی رہیں گی، یہ پالیسی تبدیل نہ ہو، ایسے قوانین بنانے ہوں گے، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ نے کہا کہ مقابلے کا امتحان ہو یا کرکٹ کا میدان، صحت انتہائی ضروری ہے، اعداد و شمار ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے؛ ابھی سے قابو پانا ہوگا، ڈی جی سول سروسز اکیڈمی اور سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی نے اظہار خیال میں کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور تعلیمی اداروں میں میں آگاہی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا، پنجاب بھر کے 55ہزار سرکاری سکولز میں آگاہی کے پھیلاؤ کا عزم کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔





