جولائی 2025 تک ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کا پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا،وزیر توانائی ناصر شاہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، وزیر بلدیات سعید غنی کی خصوصی شرکت

وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دو لاکھ سولر ہوم سسٹم کو 31 جولائی 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج انرجی ڈپارٹمنٹ میں سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے پروجیکٹ کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے موقعہ پر کیا جس میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ مصدق احمد خان، اسٹیٹ اسٹیکس ایڈوائزر سولر انرجی پروجیکٹ سونیا سومرو، پروجیکٹ کے سید زین حیدر، سکندر علی اور عبدالغنی بھی شریک تھے۔ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پروجیکٹ کی رفتار کو تیز کی جائے تاکہ چیئرمین کے وژن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہر ماہ تمام اضلاع میں 1600 سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہر ڈسٹرکٹ میں ہر ہفتے 400 سولرز کی تقسیم کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ 31 جولائی 2025 تک اس پروجیکٹ کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ویئر ہاؤس میں موجود 50 ہزار سولرز کی تقسیم 30 دنوں میں مکمل کرکے انھیں رپورٹ پیش کی جائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متعلقہ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے سولرز پینل کی تقسیم کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button