*میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کا سالانہ بجٹ اجلاس منظور*

مالی سال 2025–2026 کے لئے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کا سالانہ بجٹ اجلاس بروز منگل، 22 جولائی 2025 بوقت سہ پہر 3 بجے، چئیرمین میونسپل کمیٹی سید ثمر حسن شاہ رضوی کی صدارت میں میونسپل کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نئے مالی سال کے لئے مجوزہ بجٹ پیش کیا گیا،

جسے ایوان نے ضابطہ کار کے مطابق کارروائی کے بعد بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کے فرائض چئیرمین محترم نے خود ادا کیے۔اس موقع پر منتخب کونسلرز، چیف میونسپل آفیسر عابد ولی کھوسو، اکاؤنٹس آفیسر غلام مصطفیٰ میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button