راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانی اور ماحول کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیئے،کنزہ مرتضٰی کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے ہدایت پر آرڈی اے نے پانی اور ماحول کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔پانی کی بچت اور سیوریج کنٹرول کے لیے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی کنزہ مرتضیٰ نے پانی کی قلت اور بارش کے پانی کے ذخیرے پر فوری ہدایات جاری کر دیں۔دریاؤں کے کناروں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی، ڈی جی آرڈی اے نے مزید کہا ہے کہ پانی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، آئندہ نسلوں کے لیے کام کریں۔آرمی انفارمیشن سیل اور کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button