وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کردیا۔ یہ منصوبہ بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک مؤثر رسائی فراہم کرنے کے لیے ہے اور ملک کے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈوربندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹودسمبر 2025 کے آخر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کے لیے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔اطلاعات کے مطابق ایک نجی کمپنی نے اس منصوبے کے لیے ڈیزائن فنانس آپریٹ ٹرانسفر (ڈی ایف او ٹی) ماڈل کے تحت ایک تجویز جمع کرائی ہے جس میں جام صادق انٹرچینج سے کراچی بندرگاہ تک 16.5 کلومیٹر طویل سڑک اور بندرگاہ کی جانب 10.4 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی شامل ہے۔ مجوزہ تعمیر قیوم آباد کو بوٹ بیسن، پھر ضیاء الدین چورنگی اور ایسٹ وھارف سے منسلک کرے گی۔کوریڈور منصوبے کے علاوہ، ٹریفک اسٹڈی بھی وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو ایک مرکزی شاہراہ کے طور پر کام کرے گی جو بھاری اور ہلکی دونوں اقسام کی ٹریفک کے لیے موزوں ہو گی۔ اس پر انٹرچینجز قریبی رہائشی علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) یونٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے جلد از جلد این او سی حاصل کرے اور ماحولیاتی مطالعہ فوری طور پر مکمل کرے۔کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے انفراسٹرکچر پر کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ سہراب گوٹھ چورنگی کی از سر نو ڈیزائننگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک جام کے مسئلے کو کم کیا جا سکے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*میئر کراچی نے لانڈھی ٹاؤن میں نو تزئین شدہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا*
1 دن ago
نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کراچی کے الیکشن کے حوالے سے اجلاس
1 دن ago
کراچی میں یونین کونسل کی سطح پر گردوں کی بیماریوں کی اسکریننگ کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
5 دن ago
بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ترجمان میئر کراچی
5 دن ago
یومِ استحصالِ کشمیر پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریلی،کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی وہیکلز حوالے کردیں۔
6 دن ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
2 ہفتے ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
2 ہفتے ago

