صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر رومان عاشر میاں، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ بھی موجود تھے۔بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔





