کمشنر لاہور نعمان یوسف نے مریم آباد کا دورہ کیا اور 4تا6 ستمبر تین روزہ جاری سالانہ زیارت مقدسہ مریم تقریبات کے عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مریم آباد میں قائم انتظامی کنٹرول سنٹر سے سکیورٹی اور میونسپل اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عارضی ہسپتال، ریسکیو سنٹر اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے زیارت مقدسہ مریم چرچ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران نے جاری سالانہ زیارت مقدسہ مریم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے زائرین کیلئے قائم فیلڈ انتظامات کا بھی دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ مریم آباد میں سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6 ستمبر تین روزہ تقریبات جاری ہیں، چرج ایریا میں زائرین بڑی تعداد میں موجود ہے اور زائرین کے مزید قافلے پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے صاف پانی، پنکھوں اور سایہ کیلئے اطمینان بخش انتظامات ہیں، زائرین کیلئے 10بستروں کا ہسپتال، 4کلینک آن ویلز، ایک فیلڈ ہسپتال قائم ہے، میڈیکل سٹاف تندہی سے طبی خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ مانیٹرنگ جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ زائرین کے قیام کیلئے دھوپ و بارش سے محفوظ وسیع مستقل کور شیڈز قائم ہیں، میونسپل اور سکیورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں تمام داخلی راستوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر احسن انتظامات کیے گئے
Read Next
1 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
2 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
5 دن ago






