عید قرباں پرشہر بھر سے آلائشوں کوبروقت ٹھکانے لگانے اور تعفن سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اداروں سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں ڈپٹی سی ای او آپریشن محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارات اہم کوآرڈی نیشن اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈز چیف پبلک ہیلتھ افیسر وارث بھٹی،ملک اسحاق اور ریلوے افسران نے شرکت کی۔عیدالاضحیٰ پر لاہوریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز، اور ریلوے انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔کنٹونمنٹ بورڈز اور ریلوے انتظامیہ عید کے دن ایل ڈبلیو ایم سی کے قائم کردہ قریبی عارضی کولیکشن پوائنٹس استعمال کر سکیں گے۔کنٹونمنٹ بورڈز اور ریلوے انتظامیہ اپنے علاقوں میں آلائشوں سے متعلقہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں گے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق عید قرباں پر ایل ڈبلیو ایم سی بڑے بڑے احسن اقدامات کر رہا ہے تاکہ سال کے سب سے اہم اور گرینڈ صفائی آپریشن کے لیے کامیاب اور جامع حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔عید پلان کی 100 فیصد کامیابی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کی باؤنڈریز اور پاکستان ریلوے کالونیز سے بھی آلائشیں اٹھانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے زیرِ اہتمام لاہور کنٹونمنٹ، والٹن کنٹونمنٹ، اور پاکستان ریلوے کالونیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عید الاضحی صفائی پلان پرکامیابی سے عملدرآمد کرنے کے لیے منصوبے کے تمام پہلوؤں پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔شہر لاہور کے 9ٹاؤنز کے ساتھ ساتھ کنٹونمنٹ بورڈز کے ملحقہ علاقوں کو عید کیلئے قائم کردہ قریبی کولیکشن پوائنٹس تک فری رسائی دی جارہی ہے۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






