صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے عید الاضحٰی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مین بازار، گلی تار والی، میلاد چوک اور ماڈل ٹاﺅن کے علاوہ ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو ڈالنے کے لئے پلاسٹک بیگز تقسیم کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ محمد علی کانجو، سی او بلدیہ عبدالحئی، میونسپل آفیسر عزیر ارشد ،سابق چیئرمین چوہدری رسالت گجر، سرفراز احمد چیمہ، چوہدری عرفان علوی کے علاوہ لیگی رہنماءچوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ، شہباز عارف چیمہ،ملک ندیم ناصر، محمد عظیم بٹ، سید داﺅد شاہ بخاری ودیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا بلدیہ

ڈسکہ کے مقامی حکام کو ہدایت کی عید الاضحیٰ کیلئے اسپیشل ڈیوٹی انجام دینے کیلئے غلطیوں سے پاک ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متعلقہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی صوبہ بھر کی طرح ڈسکہ کے عوام کو عید الاضحیٰ پر تعفن سے پاک ماحول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید الاضحی کے موقع پر عوام کو سہولیات یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہیں عید کے تینوں دن جن افراد کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں وہ اپنی ڈیوٹیاں ٹھیک طرح سے نبھائیں ،صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے گھروں اور بازاروں میں آلائشوں کیلئے بیگز تقسیم کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ آلائشوں کو ان بیگز میں ڈال کر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین کے حوالے کریں تاکہ وہ انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا سکیں اس طرح شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے ،ڈسکہ شہر کے عوام کیلئے میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔





