ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔بھاٹی چوک پر زیر تعمیر انڈر پاس منصوبے کا مجموعی طور پر 43 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انڈر پاس کی ایک طرف کھدائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔انڈر پاس کی دوسری طرف آئندہ دو روز میں کھدائی کا کام شروع کیا جائے گا۔انڈر پاس کے پائل ورک، ریٹینگ والز اور کیپ بیم پر کام بلا تعطل جاری ہے۔انڈر پاس کی بیرل سلیب پر آئندہ چند روز میں چھت ڈال لی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور نمائندہ نیسپاک کو کام کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں پر معیاری کام یقینی بنایا جائے۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار ری ماڈلنگ سے منسلک پیڈیسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ پر کام جاری ہے۔پارکنگ ایریا اور واش روم بلاک پر فنشنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔پیڈسٹرین زون پر فنشنگ تکمیل کے قریب، پیازہ ایریا پر ٹائل ورک جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پبلک واش رومز کو ہوا دار اور روشن بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ*
5 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
5 دن ago
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا جائزہ
Related Articles
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
2 ہفتے ago




