وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے پہلی مرتبہ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں کے لئے موسم خزاں 2025ء سمسٹر کیلئے کیمپس مینجمنٹ سسٹم فیزٹوپرالرازی ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،ڈی جی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ یوسف،شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ اساتذہ کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ہوگا تاکہ تدریسی عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ میں آن لائن کی اہمیت اجاگر ہوئی ہمیں اس سے استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای آر پی سسٹم کو بھی بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ یوسف نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)یونیورسٹی کے طلباء کے مکمل ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ایک طالب علم کے داخلے کے عمل سے لے کر گریجویشن تک،ہاسٹل کے معاملات کے علاوہ بطور سابق طلباء تمام ریکارڈموجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ہر شعبہ اپنے شعبہ جات میں تمام طلباء کے ریکارڈ کو آسانی سے منظم کرسکے گااور نیز فیکلٹی ممبران اس کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اپنی کلاسزاورنتائج کا انتظام کر سکتے ہیں۔
Read Next
5 دن ago
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
فروری 9, 2026
پنجاب میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 20, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
جنوری 19, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
جنوری 13, 2026
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
Related Articles
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 16, 2025
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
دسمبر 12, 2025




