19 جون سے 22جون تک گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق 19 جون سے لے کر 22جون تک گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متو قع ہے جس کے سبب لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث زمینی آمد ورفت بھی معطل ہو نے کا خد شہ ہے۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈز، بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذید لوگوں بالخصوص گلیئشیرز کے اطراف مہں رہائش پذید لوگوں اور کمزور انفراسٹر کچر کے حامل افراد احیتاطتی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی جاتی ہے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے مذید آں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی فوری اطلاع کے لئے۔ مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔

ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔ ؛920100. 920102- 05811

الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔ :-920724 – 05811

پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033 – 05811

ڈی ڈی ایم اے گلگت۔ ؛-930346- 05811

ریسکیو – 1122 – 1122- 05811

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہاتیار رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

جواب دیں

Back to top button