وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے جہاں انہوں نے احتجاج کرنے والے ملازمین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حکومت سندھ کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر ایس ڈی اے ملازمین کو خوشخبری دینے آئے ہیں اور حکومت سندھ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایس ڈی اے کے تمام جائز اور دیرینہ مطالبات مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کی مسلسل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ایس ڈی اے کے ملازمین کو دیگر سرکاری اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کے مختلف آپشنز پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ملازم کا روزگار متاثر نہ ہو۔ وزیر بلدیات نے احتجاجی ملازمین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ملازمین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر احتجاجی ملازمین نے وزیر بلدیات کی یقین دہانی اور حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور وزیر بلدیات کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعد انہیں امید ہے کہ ان کے تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات کی جانب سے احتجاجی کیمپ کا دورہ اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
Read Next
14 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلئے انقلابی اقدام،سکولوں میں اب چہرے کی شناخت سے حاضری لگے اور ترقی ہوگی
18 گھنٹے ago
*چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی میٹنگ*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے درمیان اہم اتفاق*
3 دن ago
مون سون کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اور عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلٰی سندھ
5 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
Related Articles
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
5 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
6 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
6 دن ago



