نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے افسران نےایل ڈی اے ہیڈکوارٹرزجوہر ٹاؤن کادورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے”44ویں مِڈکیریئرمینجمنٹ کورس” کے افسران کو خوش آمدیدکہا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کے ہرشعبہ میں ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں۔ سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر کام کر رہے ہیں۔پراپرٹی ریکارڈ کی سفٹنگ اور آن لائن دستیابی سے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم میں بہتری آرہی ہے۔غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے پہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے جو رہائشی اور کمرشل بلڈنگ پلان آن لائن منظور کر رہی ہے۔ڈیجیٹل نوٹسز کا اجراء، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی ڈیجیٹل میپنگ سمیت متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی(یو پی) مدثراحمدشاہ نے وفد کو ایل ڈی اے کے سیکشنز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد کے شرکاء کو ماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کو "لیوایبل”شہر بنانے کے لیے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ایل ڈی اے سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ پر کام جاری ہے، ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔وفد کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔وفدکو ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی گئی۔وفد میں پولیس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، اِن لینڈ ریونیو، نیب و دیگر اداروں کے افسران شامل تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی افیسر، ڈائریکٹر ڈی اینڈ آئی اور ڈائریکٹر فنانس نے شرکت کی۔بعدازاں افسران کے وفد نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔شرکاء کو سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کی ورکنگ اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کو سووینیئر پیش کیا گیا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
2 دن ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
5 دن ago
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
Related Articles
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
6 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ
7 دن ago
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال
7 دن ago

