کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے چاچو والی گلی، ہئیر و اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدیہ ڈوگر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلین مشن کے تحت بھرپور صفائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ

صفائی میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گندگی جمع نہ ہونے دی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام فیلڈ میں سرپرائز دورے کریں اور ورکرز سے رپورٹ لیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کو آگ نہ لگانے دی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز جاری رکھے جائیں. انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے مسلسل ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور کوئی کوتاہی نہ کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کے لئے تجاوزات کا خاتمہ لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے لئے بھی فیلڈ میں موجود رہیں اور جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن تکمیل کے لئے کوشاں ہیں.






