وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب گامزن ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ملاقات کی۔ صارفین کی آسانی،کاروبار دوست اور ٹیکس کولیکشن میں شفافیت کیلئے پی آر اے کے ڈیجیٹل میکنزم کی تیاری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے موجودہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سمیت ڈیٹا بیس کی اپگریڈیشن بارے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے پی آر کے اصلاحاتی ماڈل کو سراہا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ بزنس آپریٹرز کے میکنزم اور ٹیکس کولیکشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے مربوط ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ مرحلہ وار پی آر اے کے سیکٹر وائز ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ ای ڈیٹا بیس ،پی آر اے قوانین کی تیاری، عملدرآمد اور فوری رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔
Read Next
3 دن ago
*سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کا سخت ایکشن۔۔*
5 دن ago
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کریم داد چغتائی کی ڈی سی آفس میں ریونیو کھلی کچہری
5 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،ماہ اپریل میں51 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ ،36 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ممبران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
2 ہفتے ago





