سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل آفیسرز (ایس ڈی اوز) نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں، آبی گزرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور بحالی کے اقدامات پر پیش رفت کو تیز کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ بحالی کے کاموں میں شفافیت، تیزی اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں فوری کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے محکموں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔اجلاس کے دوران تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے جاری بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر شگر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف اور انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

Back to top button