ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب افضال طالب کی ملاقات ہوئی۔سینئر نائب صدر افضال طالب نے صحافی کالونی ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں صحافی کالونی بالخصوص ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پریس کلب اور صحافی بھائیوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔صحافی کالونی اور صحافی بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے لیے ٹرانسفارمر، کھمبے اور دیگر میٹریل پہنچ گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایف بلاک میں بجلی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
1 دن ago
*ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 فائنل،ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا*
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیرِ تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر برکی روڈ کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید کی بریفنگ
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ،شہریوں سے مسائل دریافت
Related Articles
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
5 دن ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
1 ہفتہ ago


