ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مد ثر نواز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں جاری ہے اور یہ منصوبہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کا ہے بلکہ شہر کی بہتری کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ اور معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ منصوبے کے اہداف کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔






