پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت کی طرف سے جاری گرانٹ کو ہڑپ کر نے کے لئے کئی طرف سے منہ کھل گئے ہیں۔ جبکہ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے سرکلر مجریہ 21.08.2025 سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام متعلقہ TMOs کو اس بات کا پابند بنائیں کہ یہ گرانٹ صرف اور صرف تنخواہوں اور پنشن کی کلیرنس کےلئے استعمال کریں کسی اور مقصد کے لئے قطعاً استعمال میں نہ لائی جائے جب کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے بر خلاف کئ طرف سے گرا نٹ کو ہڑپ کرنے کےلئے TMOs پر دباؤ بڑھنا شروع ہو گیا ہے اور گرانٹ سے LCB شئیر، لوکل گورننس سکول شئیر، پی یو جی ایف سٹاف کی پنشن کنٹری بیوشن ، ریجنل میونسپل آفیسزز شئیر ، لوکل فنڈ آڈٹ شئیر اور دیگر کئی طرح کی ادائیگیاں کرنے کےلئے صوبائی حکومت کی صرف اور صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی واضع ہدایات کو پاوں تلے روندا جا رہا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور PWF پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے منظور شدہ گرانٹ کو تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ کسی دوسرے مقاصد کے استعمال کو سختی سے رد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ منظور شدہ گرانٹ کو خالصتاً تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کےلئے استعمال کیا جائے بصورت عدم تعمیل فیڈریشن آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز اپنے حق کے حصول کےلئے احتجاج کریں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، لوکل کونسل بورڈ اور تمام متعلقہ TMAs کے سٹی مییرز، چییرمینز ، RMOs ، TOFs اور TMOs پر عائد ہو گی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
13 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






