وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے 19ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت اور 250 بیڈ ہسپتال سکردو کے ریوائز پی سی ون میں تاخیر پر متعلقہ کنسلٹنٹ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اہم منصوبوں میں رفتار اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو آئندہ 10 دنوں میں حتمی شکل دینے اور یاسین، پھنڈر، گوپس، اشکومن میں ڈاکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت اصلاحات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھی ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ صحت کے انفراسٹرکچرز کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ چلاس کے ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خالی آسامیوں کو جلد مشتہر کرکے مروجہ طریقہ کار کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو گلگت بلتستان کونسل میں موجود فنڈ سے 3ارب روپے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی فنڈز کی منتقلی میں تاخیر کی وجہ سے صوبے کے مستحق اور نادرا مریض جن کا علاج گلگت بلتستان میں ممکن نہیں، ملک کے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کا علاج و معالجے جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ صوبائی حکومت کے محدود وسائل کے باوجود غریب اور مستحق مریضوں کا ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے علاج کو جاری رکھیں گے جس کیلئے وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے مستحق مریضوں کی علاج کیلئے درکار فنڈز کے حوالے سے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کریں جس پر حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت جن مریضوں کا علاج چل رہاہے ان کو جاری رکھنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں کینسر کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ کینسر کے بڑھنے کی وجوہات کی تشخیص کیلئے تفصیلی سروے اور سٹڈی کرایا جائے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کینسر کی روک تھام کیلئے درکار ضروری قانون سازی کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر دیامر میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے بھی خصوصی مہم کرنے کے احکامات دیئے۔
Read Next
1 دن ago
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے ارشد مجید مہمند کی تعیناتی کر دی گئی
6 دن ago
مفت سولر سکیم برائے گلگت بلتستان کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع گلگت کے درخواست دہندگان کیلئے شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی
6 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سےآغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اختر اقبال کی ملاقات
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے
3 ہفتے ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان مشتاق احمد کی زیرِ صدارت ایمرجنسی ورکس سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس
Related Articles
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےنے گلگت بلتستان میں اپنے ”اسمارٹ ولیج“ پروگرام کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کر دی
3 ہفتے ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل
فروری 3, 2026




