لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مری میں جدید بوٹینکل گارڈن قائم کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ بوٹینکل گارڈن دس ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائے گا۔ اس بوٹینکل گارڈن میں جاپانی سکورہ اور پرفیوم باغات کے علاوہ واٹر للی، جھیل اور پھولوں سے آراستہ سرنگ بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس میں بچوں کے لیے پلے ایریا، زپ لائن، سکائی برج اور گلو گارڈن کی تفریحات بھی موجود ہوں گی۔ اسی طرح شائقین کے لئے پارکنگ کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ طاہر وٹو نے مزید بتایا کہ بوٹینکل گارڈن میں عوام کی دلچسپی کے لیے ٹیولپ، ٹائگر للی، جرینیم اور پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔ طاہر وٹو نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اس سال دسمبر میں لاہور میں ٹیولپ کے پھولوں کی نمائش کا بندوبست کرے گی۔
Read Next
20 منٹس ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
4 گھنٹے ago
امتیاز مجتبٰی غوری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو واسا لاہور کا اضافی چارج تفویض
21 گھنٹے ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں یومِ دفاعِ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
3 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
4 دن ago





