وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کے ہمراہ مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے نالوں کا دورہ کیا۔
ہم روزانہ کی بنیاد پر نالوں کی تیاری اور صفائی کر رہے ہیں، میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ بارش سے قبل تمام نالوں کی روانی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز، ذوالفقار علی ابڑو بھی موجود تھے۔