وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے۔ نوازشریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے۔پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کے لئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی۔ عام آدمی کے لئے کینسر کا مہنگے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں۔فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی*
1 دن ago
*حکومت پنجاب نے2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیا*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
1 دن ago
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
Related Articles
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
3 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
4 دن ago



