وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد. کمشنرلاہور مریم خان نے روشن لاہور پروگرام کے تحت ٹھوکر تا دھرم پورہ کا دورہ کیا اور روڈ سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنرلاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینال روڈ دونوں اطراف میں سٹریٹ لائٹس فعال، مرمت و بحالی آپریشن کو لگاتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے، روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی مستقل فیچر ہے، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے مسلسل متحرک رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف ستھرا روشن لاہور مشن ہے ہر ایریا پر فوکس ہے اور ہر تحصیل کو چیک کیا جارہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہونگے اور مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں روشن لاہور/صاف ستھرا لاہور شامل ہیں، راونڈ دی کلاک ورکنگ سے وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
14 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






