سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سکرنڈ کے گاؤں محسن شاہ سے 52 افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا

منتقل کئے گئے افراد میں 14 بچے، 20 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ سندھ پروینشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی سیل کے فوکل پرسن زبیر چنّہ کہتے ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں نے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔ متاثرہ گاؤں سے 48 سولر پلیٹس، 8 من کا کپاس کا بیج، گھریلو استعمال کی اشیاء جن میں برتن، واشنگ مشین اور دس بوری دیگر سامان بھی ریسکیو کے ذریعے منتقل کیا۔ زبیر چنّہ نے بتایا کہ سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی آمد کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ سیلابی ریلے کی صورت میں کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور قریبی سیلابی علاقوں سے بروقت انخلا یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم فعال ہے اور ہر علاقے میں اہلکار ہمہ وقت موجود ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت کارروائی کی جاسکے۔

جواب دیں

Back to top button