کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس فیاض حسین راہوجو کے ہمراہ ضلع خیرپورمیرس کے حدود میں سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں اور کچے سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دریائی علاقوں کا دورہ کیا 
۔اے سی کنگری، اے ڈی سی ریاض شیخ، اے ڈی سی اقبال جنڈان سمیت آبپاشی، لائیو اسٹاک، ریسکیو 1122 و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر سکھر نے سجن مہیسر، الرا جاگیر اور دیگر حفاظتی بندوں کا تفصیلی دورہ کیا۔کچے کے تمام افراد کو بھتر انداز میں ریسکیو کرنا ہے، کمشنر سکھر ڈویژن کی دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی۔انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور مال مویشیوں کو بھی سہل طریقے سے منتقل کیا جائے۔عابد سلیم قریشی نے کہا کہ لوگوں کو زیر آب علاقوں سے نکالنے کے لیے اداروں میں رابطے کے عمل کو مضبوط رکھیں اور وقت بوقت دورے کرتے رہیں۔ تمام صورتحال کی مکمل نگرانی کی جائے تا کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ضلع انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں الرٹ ہیں، ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس فیاض حسین راہوجو نے کمشنر سکھر کو آگاہی دی اور مزید بریفنگ دی کہ ضلع انتظامیہ نے سپر فلڈ کی تیاری کر رکھی ہے اور تمام تر اقدامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پولیس، رینجرز، ریسکیو1122، لائیو اسٹاک سمیت دیگر تمام محکمے مسلسل کوآرڈینیشن میں ہیں۔ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں تاکہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو۔کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس اور اسسٹنٹ کمشنر نے دریا کے اندر ریسکیو 1122 کی لائف سیونگ بوٹ میں بیٹھ کر دریاء کے پانی کا جائزہ لیا
۔اس موقع پر پاکستان رینجرز کے میجر عمار عابد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔






