وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی- 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرا ئے گی،ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی-منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کاحصہ ہے – والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ کی مدد اور مشاورت سے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی -ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی-تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی-مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا- دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے -عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا- قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا-سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے- معیارپر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا- گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی-پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہ ہیں –
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر برہمی کا اظہار
20 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،علی جان سیکرٹری سکول ایجوکیشن،ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات
3 دن ago
خوشحال دیہات ایکٹ 2026،پنجاب میں ویلج کمیٹیاں بنانے کی منظوری،ڈپٹی کمشنرز نگران،اسسٹنٹ کمشنرز سربراہ ہونگے
3 دن ago





