وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان نگہبان کارڈ پروگرام کے تحت مستحقین کو فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیمیں اب تک ضلع لاہور میں 93 فیصد سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحقین تک پہنچا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو کارڈز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں فیلڈ ٹیمیں مستحقین کے گھروں تک کارڈز کی رسائی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ بقیہ تمام کارڈز کی مستحقین تک فوری اور شفاف ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور کارڈز کی تقسیم کے پورے عمل میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ مستحقین کو رقم نکلوانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کر کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ کوئی بھی مستحق شخص حکومتی ریلیف سے محروم نہ رہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور مستحقین کو ان کا حق پہنچانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور ہم شفافیت کو یقینی بنا کر ہر حقدار تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، لاہور کے شہریوں کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
2 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
3 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
6 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
7 دن ago




