وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے معائنے کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویشناک حد تک کمزور پائے گئے.وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نوزائیدہ بچوں اور ایمرجنسی مریضوں کی نگہداشت میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے.صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں ناقص کارکردگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے.

جواب دیں

Back to top button