ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاحالی روڈ، ظہورِ الٰہی روڈ، غالب روڈ، فیشن ایونیو، منی مارکیٹ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے حالی روڈ، ظہورِ الٰہی روڈ، غالب روڈ، فیشن ایونیو، منی مارکیٹ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔مون سون سیزن کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ حالی رود، ظہور الٰہی روڈ، غالب روڈ اور دیگر شاہراہوں پر کام بلا تعطل جاری ہے۔سر سید روڈ، اور فیشن ایونیو پر کام مکمل، منی مارکیٹ کے اطراف کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ یونیفارم ڈویلپمنٹ سے پائیداری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ فیشن ایونیو کے دونوں اطراف خوبصورت گیٹ نصب، واکنگ سٹریٹ بنایا جائے گا۔ فیشن ایونیو میں گاڑیوں کی انٹری پر مخصوص اوقات میں پابندی ہو گی، واکنگ کلچر پروموٹ کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کی اہم شاہراہوں پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button