ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب قرۃ العین ملک کی زیر صدارت اجلاس، ام لیلیٰ کی پلاننگ سپورٹ سسٹم بارے بریفنگ

ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب قرۃ العین ملک نے ام لیلیٰ، پروجیکٹ ڈائریکٹر، پی ایم یو، ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب میں زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی میں پی ایم یو کے کردار، پنجاب میں زمین کے استعمال کے منصوبوں کے نوٹیفکیشن کی پیشرفت اور زمین کے استعمال کے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے پلاننگ سپورٹ سسٹم کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے سپاشل پلاننگ اتھارٹی کے بارے میں پیش رفت پر بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button