وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ستھرا پنجاب پر فوکس ہے ۔زولقرنین حیدر ڈپٹی سی او لاہور ویسٹ مینجمنٹ

لاھور (نمائندہ خصوصی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےذولقرنین حیدر ڈپٹی سی او لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے کہا ھے کہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب پر بھرپور فوکس ھےہزاروں ورکرز شب و روز اس پر کام کر رھے ہیں ہماری محنت صاف ستھرے گلی کوچوں میں نظر آتی ھے لاہور میں 18 ہزار سے زائد ورکر ستھرے پنجاب اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس سسٹم جدید ٹیکنالوجی پر ھے ہر ورکر کو اسی سسٹم پر چیک کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھی اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے صفائی ہمارے دین کا حصہ ہے جس نے صفائی کو اپنایا اس نے اپنا آدھا دین مکمل کر لیا اپنے گھروں کا کوڑا شاپرز میں بند کر کے گھروں کے سامنے رکھیں اس کے علاوہ سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے چلتے ہوئے کھانے پینے کے چیزیں اور شاپرز کو سڑکوں پر مت پھینکیں کیونکہ اس سے آپ کے شعور کا اندازہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایسے لوگوں کا احتساب کریں گے جو اپنی ذمہ داری مکمل طور پر ادا نہیں کرتے اس موقع پر پنجاب میڈیا لنک نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر مخدوم سلیم اور انویسٹیگیشن رپورٹر سید ماجد علی زیدی بھی موجود تھے جنہوں نے اس سسٹم کو عوام کے لیے خوش آئین قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

جواب دیں

Back to top button