وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن پر عمل کرتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تھیم پارک میں پانی کی نکاسی کے لیے بڑے پیمانے پر ڈی واٹرنگ آپریشن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے خود موقع پر جا کر انتظامات کا جائزہ لیا، جہاں پاکستان آرمی کے افسران، ایم ڈی واسا اور دیگر محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ آپریشن میں 17 ڈی واٹرنگ سیٹس، 5 ایکسیویٹرز اور 5 ڈمپرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شفٹوں میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جلد از جلد معمولاتِ زندگی پر واپس لانا اولین ترجیح ہے۔ متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ نکاسی کا عمل جلد مکمل ہو۔ پاکستان آرمی کے تعاون سے ریلیف آپریشنز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات لاہور کے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور شہر کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
5 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


