اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کاکرپٹ عناصر کے خلاف میگا آپریشن جاری /723 افراد گرفتار

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپشن کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران 723 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 408 سرکاری ملازمین کو شہریوں سے رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا۔ کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بعد از انکوائری 315 افراد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن A نے 28 لاہورریجن B نے33 افراد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گوجرانوالہ ریجن سے 56فیصل اباد سے 34 راولپنڈی ریجن سے 45 افراد کو ٹریپ ریڈ میں گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے سرگودھا ریجن سے31 ساہیوال ریجن سے 27 ملتان سے 76سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔بہاولپور ریجن سے 34 اور ڈی جی خان سے 44 افراد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔اینٹی کرپشن نے جرم ثابت ہونے پر بعد از انکوائری لاہور ریجن A سے 15لاہور ریجنB سے 21افراد کو گرفتار کیا۔گوجرانوالہ ریجن سے 48فیصل اباد سے 56 راولپنڈی سے 03 سرکاری ملازم کو کرپشن کے الزام ثابت ہونےپر گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے سرگودھاریجن سے 14 ساہیوال سے 26 ملتان سے 56 بہاولپور سے 57اور ڈی جی خان سے 18 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔کرپٹ عناصر اور کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن 24 اگست سے جاری ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق کرپشن فری پنجاب کے وژن کے تحت پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button