چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ای ٹی آئی جی بی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کا 25 واں اجلاس

گلگت میں ای ٹی آئی جی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی (پی ایس سی) کا 25 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ای ٹی آئی جی بی کی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان اور پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز نے میٹنگ میں آن لائن شرکت کی۔ جناب خادم حسین سلیم، پروگرام کوآرڈینیٹر ای ٹی آئی ی بی نے کمیٹی کو مقررہ اہداف کے مقابلے میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے فورم سے اسٹریٹجک اور پالیسی معاملات پر بھی رہنمائی طلب کی اور پروگرام پر عمل درآمد کے دوران درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر ایجنڈا کے دو اہم نکات پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کے دوران پروگرام کی بنیادی ڈھانچے کی سکیموں کو پہنچنے والے نقصانات اور لینڈ ٹائلنگ اور ڈیجیٹلائزیشن، پانی اور روڈ ماسٹر پلان کے حوالے سے لائن محکموں کو دی جانے والی پالیسی سپورٹ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ای ٹی آئی جی بی پروگرام پر خوش اسلوبی سے عملدرآمد کیلئے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ کامیابی اور نتائج کے حصول کے لئے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔

جواب دیں

Back to top button