وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ میں اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر صارفین کی تعداد 15 لاکھ 80ہزار سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسی پر عوام کا اعتماد ہے، 8 لاکھ 7 ہزار 590 افراد قرض کیلئے باقاعدہ درخواستیں جمع کروا چکے ہیں،74 ہزار 500 سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 90 ارب 42 کروڑ کی رقم منتقل کر دی گئی ہے،14 ہزار گھر مکمل جبکہ 1 ارب 96 کروڑ اقساط کی مد میں بھی ادائیگی کی جاچکی یے، صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہےہیں، سیلاب متاثرین میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مشینری اور دیگر انتظامات کی فراہمی مزید تیز کی جائے گی۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





