پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی اکاؤنٹ فور کے ذریعہ کرنے کا مسئلہ صوبائی اسمبلی تک جا پہنچا جبکہ اس سے قبل بلدیاتی داروں کے دستکاری سکولز کی بندش کا مسئلہ پہلے ہی صوبائی اسمبلی میں ھے۔ تفصیلات کے مطابق کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی کئی ماہ تک تنخواہوں اور پنشن سے محروم رہتے ہیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ایڈیشنل گرانٹ کی ریلیز سے کام چلایا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی لیکن تاحال وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کےلئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔جس پر صوبائی اسمبلی کی ممبر آمنہ سردار نے حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے باقاعدہ توجہ دلاؤ نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے مزید براں قبل ازیں بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش کے محکمہ بلدیات کے احکام کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی صوبائی اسمبلی میں جمع کرایا ہوا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکر فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے ممبران صوبائی اسمبلی آمنہ سردار اور عاصمہ عالم کو بلدیاتی اداروں کے ملازمین، پنشنرز اور دستکاری سکولز کی اساتذہ کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹسز جمع کرا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین بشمول پنشنرز اور اساتذہ کے دل جیت لئے ہیں۔فیڈریشن رہنماوں نے ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ تمام ممبران اسمبلی بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو بھوک و افلاس آور فاقوں سے نجات دلانے میں اکاونٹ فور کےلئے اگر ضروری ہوا تو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرانے کے لئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
22 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






