پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تحت جاری منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور سالانہ اہداف کے حوالے سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو آگاہ کیا۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کے اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ منصوبوں کی اسمارٹ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی کو ناقابل قبول قرار دیا۔جائزہ اجلاس پی اینڈ ڈی ایڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں سینئر چیف ای سی اے صبا اصغر، سینئر چیف ایل اینڈ ڈی ڈی محمد امتیاز، ڈی ایس ایڈمن عمر رندھاوا، چیف گورننس حافظ نصیر نے شرکت کی۔ مختلف ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اسد اللہ (PRMSC)، محمد عمران (PAHP)، کیپٹن (ر) عثمان علی خان (PFPP)، علی جلال (PRIDE)، اور محمد وقاص (PTEGP) اور دیگر اجلاس میں شریک تھے۔
Read Next
5 دن ago
77th Meeting of the Provincial Development Working Party (PDWP)
4 ہفتے ago
پی ڈی ڈبلیو پی نے ‘کنیکٹڈ پنجاب لئے 19 ارب روپے کی لاگت سے کنسیپٹ پیپر کی منظوری دے دی
4 ہفتے ago
1st Program Steering Committee Meeting of Punjab Inclusive Cities Program
مئی 13, 2026
74th Meeting of the Provincial Development Working Party (PDWP)
مئی 5, 2026
*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی پنجاب کےاجلاس میں 22 ارب روپے کے فنڈز منظور*
Related Articles
ڈریم ٹو پروجیکٹ،چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت اجلاس،ملتان اور بہاولپور کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ
اپریل 27, 2026
پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں87 ارب روپے کے فنڈز منظور،لوکل گورنمنٹ سکیموں کیلئے 39 ارب، پبلک ٹرانسپورٹس سکیموں کیلئے 41 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
اپریل 20, 2026



