وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متلعقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ”زمونگ کور“ اور ”پناہ گاہوں“ سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے۔ سماجی تحفظ کے ان منصوبوں کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے وزیر اعلٰی کا اہم اقدام۔ زمونگ کور اور پناہ گاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ان فلاحی سرگرمیوں کے تمام اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کیا جائے، گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے ایسی فلاحی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں چلانا ممکن نہیں، ان فلاحی اداروں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ان کے سالانہ اخراجات کو مستقل بجٹ کا حصہ بنانا ضروری ہے۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں زمونگ کور کے مزید مراکز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ پشاور میں بچیوں کے لئے زمونگ کور کا الگ مرکز قائم کیا جائے گا۔اگلے بجٹ میں ملاکنڈ اور ہزارہ میں زمونگ کور مراکز کے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈی آئی خان میں کرائے کی عمارت میں چلنے والے زمونگ کور مرکز کے لئے مستقل عمارت کا بندوبست کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا – اجلاس میں زمونگ کور مراکز کے لئے مستقل عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ ہوا- اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ان پناہ گاہوں میں کمی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، آنے والے بجٹ میں ان پناہگاہیں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر اپگریڈ کیا جائے- وزیر اعلٰی نےپناہ گاہوں کے عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ متعلقہ حکام کو فوری طور پر عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
1 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
2 دن ago
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام
3 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
6 دن ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
1 ہفتہ ago


