*منشیات کے خلاف عالمی دن۔۔* *آئس نوجوانوں کا پسندیدہ اور فیورٹ نشہ ہے***کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین

منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے نشہ کے نئے نئے رحجانات اور علاج معالجہ کی سہولیات کے حوالے سے کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے یوتھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف پریونیشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی پروگرامز ضروری ہیں ،والدین بچوں کی صحیح تربیت اور تعلیم پر توجہ دیں، تاکہ وہ نشہ سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا منشیات کے خلاف آج کے دور میں بہتر پیغام دے سکتا ہے لوگ سوشل میڈیا میں مثبت چیزوں سے مستفید ہوں نہ کہ نوجوان غلط چیزوں کا انتخاب کریں۔سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے خلاف حکومت، میڈیا، اساتذہ اور والدین بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، سکولوں کالجوں اور پرائیویٹ اکیڈمیوں کے طلبہ میں کیمیکلز ڈرگز کے رحجان میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ خواتین منشیات کے خلاف بہتر اور مثبت پیغام کے ساتھ ساتھ نئے مبتلاء ہونے والوں کو بچا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلبہ خود اپنے دوستوں کو منشیات سے بچانے کیلئے آگے ائیں۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،

جواب دیں

Back to top button