کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز، رمضان دسترخوان، ستھرا پنجاب اور بیوٹیفکیشن سکیمز کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے رمضان نگہبان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز کی ڈسٹریبیوشن کیلئے کیمپس سائٹس حتمی ہوگئے ہیں، رمضان دسترخوان کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، مخیرافراد دسترخوان کا اہتمام کریں گے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت رمضان کارڈز کی ڈسٹریبیوشن شروع ہورہی ہے، ڈویژن کے ہر ضلع کی ہر تحصیل میں 9 رمضان دسترخوان قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات کے تحت رمضان سہولت بازار پوری ڈویژن میں قائم ہورہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شہروں کی بیوٹیفکیشن سکیمز پر کام کی رفتار کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل ہونا لازمی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کا شیخوپورہ کا دورہ۔*
2 دن ago
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ
3 دن ago
*یکم تا دس محرم لاہور میں کل 5ہزار 235مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان*
4 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
1 ہفتہ ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ اور امام بارگاہ کا دورہ،برکی روڈ سیوریج اپ گریڈیشن اور عاشورہ روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ
2 ہفتے ago


