*پی ایچ اے لاہور کی مالی سال 24-2023 میں دو ارب 35 کروڑ کی ریکارڈ آمدن*

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے مالی سال 24-2023 میں مختلف کاروباری منصوبہ جات سےدوارب 35 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے جو 23-2022 میں کمائے گئے دو ارب 60 کروڑ روپے سے 75 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بتایا ہے

کہ شعبہ مارکیٹنگ نے 23-2022 میں کمائے گئے 1.19 ارب روپے کے مقابلے میں 24-2023 میں 1.44 ارب روپے کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے ڈیجیٹل سٹیمرز، ایل ای ڈی سکرینوں، شاپ بورڈز، کمرشل نرسریوں، گفٹ شاپس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نظرثانی شدہ این او سی کی فیسوں اور دیگر کاروباری اقدامات سے مالیاتی اہداف سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کی محنت اور ادارہ جاتی اصلاحات سے ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اہل لاہور کو سرسبز ماحول کی فراہمی ممکن ہوئی ہے جس سے لاہور حقیقتا پھولوں اور باغات کا شہر بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button