*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سندھ ایمپلائز الائنس کے وفد کی حاجی اشرف خاصخیلی کی سربراہی میں ملاقات*

ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ شریک ہوئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ کی سندھ ایمپلائز الائنس کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ملاقات میں پنشن اصلاحات، ڈی آر اے الاؤنس، گروپ انشورنس اور دیگر مطالبات پر غور کیا گیا۔سندھ ایمپلائز الائنس کے وفد نے مطالبات چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کیے۔ملاقات کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کا وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلی سندھ کو ملازمین کہ مسائل سے آگاہ کیا۔ پیر کو ہونے والے کابینہ کہ اجلاس میں یہ ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی۔چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ملازمین کہ مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔اس یقین دہانی کے بعد*سندھ ایمپلائز الائنس کا 6 اکتوبر کو ہونے والا دھرنا موخر کرنے کا اعلان*کر دیا ہے۔تمام ملازمین اپنے دفاتر میں جائیں گے۔ چیئرمین سندھ ایمپلائز الائنس حاجی اشرف خاصخیلی نے اعلان کر دیا۔سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کمیٹی میں سندھ ایمپلائز الائینس کے بھی 4 رکن شامل کئے گئے ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔چیف سیکریٹری ہونے کہ ناتے میری زمہ داری ہے کہ ملازمین کہ جائز مسائل سے حکومت کو آگاہ کروں۔

جواب دیں

Back to top button