نان پی یو جی ایف سٹاف کو سال 2014 سے تاحال ابزارپشن کے کوٹہ سے محروم رکھ کر قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کی طرف سے نان پی یو جی ایف سٹاف کو پی یو جی ایف سٹاف میں ابزارپ نہ کر کے قانون اور رولز کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں گذشتہ دس سالوں سے نان پی یونی ایف سٹاف ابزارپشن کے انتظار میں مارے مارے پھر رہے ہیں جب کہ لوکل کونسل بورڈ کے حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور اب Eata کے امتحان کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے نان پی یو جی ایف سٹاف کی پی یو جی ایف میں ابزارپشن سال 2014 سے تاحال نہیں کی گئی لوکل کونسل بورڈ ملازمین سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس سے صوبہ بھر کے نان پی یو جی ایف بلدیاتی ملازمین مین سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔نان پی یو جی ایف ملازمین کے کیسز کی فہرست بھی لوکل کونسل بورڈ نے تیار کرلی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے کہا کہ لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے سال 2014 سے سال2025 تک کی کل بھرتی کے کوٹہ کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کو پی یو جی ایف میں Absorp نہ کرنا قرین انصاف نہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مروجہ مختص شدہ کوٹہ کے تحت صرف محکمانہ امتحان کے بعد اہل عملہ کو ابزارپشن دی جانی چاہئے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نان پی یو جی ایف ملازمین کو سال 2014 سے تاحال کوٹہ کے مطابق محکمانہ امتحان کے بعد بلا تاخیر ابزارپشن کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر بلدیاتی ملازمین اپنے حق کے حصول کے لئے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور جدوجہد کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری لوکل کونسل بورڈ پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button