کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور اور ٹریفک پولیس کا بورڈ بازار میں مشترکہ آپریشن،تین گاڑیاں سامان ضبط،کارسرکار میں مداخلت پر 12 افراد گرفتار

کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنر ل قدیر نصیر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ زون عابد علی نے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ ‘ ارباب امین حیدر نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا تین گاڑی سامان ضبط کرلیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 12 افراد کو گرفتارکرلیا ۔کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے د کانداروں کو تنبیہ کیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ر ہیگا اورکسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی ۔ تاجر اپنا قیمتی سامان دکانوں کے اندررکھیں بصور ت دیگر آپریشن کیلئے تیا ررہے ۔

جواب دیں

Back to top button