ترجمان جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور انعام اللہ علیزئی ایڈووکیٹ کی قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ سے ملاقات،مبارکباد

ترجمان جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور و صوبائی صدر جمعیت لائرز فورم خیبر پختونخواہ انعام اللہ علیزئی ایڈووکیٹ نے قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے مولانا انور شاہ کو ضلع پشاور کی جانب سے قائم مقام میئر پشاور کی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انعام اللہ علیزئی ایڈووکیٹ نے امید ظاہر کی کہ قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ پشاور شہر کی ترقی، عوامی خدمت، اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ نے انعام اللہ علیزئی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت لائرز فورم اور تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان شا اللہ پشاور کی خدمت، شہریوں کے مسائل کے حل، اور بلدیاتی نظام کو فعال و مثر بنانے کے لیے ہم سب مل کر بھرپور کوشش کریں گے۔ عوامی فلاح و بہبود اور شفاف نظامِ خدمت میرا اولین مقصد ہے،اس موقع پر چیئرمین ریگی للمہ آفریدی خان مولانا شفیق خلیل و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button