کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کرکٹ میچز سیریز انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے 12اکتوبر 2025 سے لاہور قزافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز انتظامات کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی۔ پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ میچز انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کیمپ، فیلڈ ہسپتال، کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ سنٹرز قائم ہونگے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کرکٹ میچز انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 1 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی میچز 12اکتوبر 2025 سے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے، لاہور میں پریکٹس سیشنز بھی ہونگے، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران گرین بیلٹس میں صرف سکیورٹی کے اہلکار ہونگے، ٹریفک پولیس ٹریفک فلو کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے اور شہریوں کو ٹریفک پلان کے حوالے سے راہنمائی بھی دی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار و ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز سیریز کیلئے اسٹیڈیم کے ان سائیڈ و آوٹ سائیڈ موجود ہونگے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے، تمام محکمے شیڈول اور طریقہ کار کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر حمید، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، اے ڈی سی لاہور حافظ مدثر نواز، ایس پی سکیورٹی، پی سی بی سکیورٹی و مینیجمنٹ افسران سمیت ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
5 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


